Know us better
About Us
﷽
Alhamdulillah, Suffah Online Quran Institute is a global online institution that has been providing Quranic education and related subjects since 2017.
﷽
الحمدللہ صفہ قرآن آنلائن انسٹیٹیوٹ ایک ایسا عالمی آنلائن ادارہ ہے جو 2017 سے قرآن پاک اور اس سے متعلقہ مضامین سکھانے کی خدمات انجام دے رہا ہے۔
اور الحمدللہ دنیا بھر کے مختلف ممالک (جن میں یو کے، کینیڈا، امریکہ، آئر لینڈ، جرمنی، ہالینڈ، انگلینڈ، افریقا، جاپان، آسڑیلیا، دبئی وغیرہ ممالک شامل ہیں،) اپنی سروسز فراہم کر رہا ہے۔
صفہ قرآن آنلائن انسٹیٹیوٹ میں 4 سال کے بچہ اور بچی سے لے کر 60+ عمر تک کے خواتین و حضرات تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ الحمدللہ انسٹیٹیوٹ میں Already
+ 50 عمر کے حضرات بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔(عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔)
3 دن فری ٹرائل کلاسس دی جاتی ہیں۔ اور Microsoft Teams اور zoom کے ذریعے سے لائیو کلاسس اسکرین شیئر کر کے دی جاتی ہیں۔ (اسٹوڈنٹس کے لیے کیمرہ آن کرنا ضروری نہیں ہوتا.)
ہفتے میں دو دن، تین دن، چار دن اور پانچ دن کلاسس Students کی چوائس پر دی جاتی ہیں۔
ادارے میں میل فیمیلز کوالیفائیڈ معلم و معلمات تعلیم دیتے ہیں۔
ادارے میں نا صرف یہ کہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے بلکہ ان کی ترتیب پر بھی خصوصی توجہ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ (جس کا اندازہ آپ ہمارے کورسز کی فہرست کا وزٹ کر کے بھی لگا سکتے ہیں۔)(کورسز لنک لگا دیں یہاں) بچوں کو اسپیشل طور پر “تعلیم الاسلام” اور بچیوں کو اسپیشل طور پر “بہشتی زیور” کی تعلیم دی جاتی ہے۔ (جس میں وہ پاکی، ناپاکی، طہارت، نماز، روزہ وغیرہ کے مسائل تفصیل سے سیکھتے ہیں۔)
بچوں کو قاعدہ، قرآن پاک بہترین طریقے اور تجوید کے ساتھ پڑھنا سکھایا جاتا ہے بلکہ ابتداء ہی سے قاعدے میں ہی بچوں پر محنت کی جاتی ہے۔ اور ماہر ٹیچرز خصوصی توجہ کے ساتھ قاعدہ میں بچوں کی base کو مضبوط بناتے ہیں۔۔ کیونکہ کسی بھی عمارت کی مضبوطی کے لیے اس کی بنیادوں کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے۔
تجوید رولز اور تجوید کی درستگی کے لیے بہترین پوسٹوں سے طلباء کی مدد کی جاتی ہے۔۔ جس کے ذریعے سے انہیں سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔
قاعدہ اور ناظرہ قرآن پاک کے علاوہ چھ کلمے، دعائیں، نماز، نماز جنازہ، آیة الکرسی، دعائے قنوت, چالیس احادیث، قرآنی دعائیں اور دوسری بہت سی چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔
جمعہ کی سنّتیں اور فضائل و احکام بھی بتائے اور سکھائے جاتے ہیں۔
الحمدللہ ہمارے انسٹیٹیوٹ کے بہت سے بچے “سورة یس”، سورة الملک اور 30 پارہ کی 20 سورتیں زبانی یاد کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی مختلف سورتیں اور پارے اور مختلف رکوع زبانی یاد کر چکے ہیں۔
انسٹیٹیوٹ میں قرآن پاک کے ترجمہ و تفسیر کی کلاسز بھی آنلائن دی جاتی ہیں۔ جس میں معروف مشہور تفاسیر سے قرآن کا ترجمہ اور تفسیر بتائی جاتی ہے۔
نبی کریمﷺ کی سیرت و سنّت اور ازواجِ مطھرات رضی اللہ عنھن اجمعین، صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین و اہل بیتِ اطھار رضی اللہ عنھم کی سیرت بھی بتائی جاتی ہے۔
خلفاءِ راشدین رضی اللہ عنھم اجمعین کے ایامِ شہادت و یومِ وفات کی نسبت سے انکے فضائل و مناقب اور کمالات و افضلیت اور انکی سیرت بھی خصوصی طور پر بتائی جاتی ہے۔
سیرتِ مصطفٰیﷺ و سیرت صحابہ و اہلِ بیت(رضی اللہ عنھم اجمعین) پر بھی لیکچر دیا جاتا ہے۔
بچوں کو اسپیشل طور پر “تعلیم الاسلام” اور بچیوں کو اسپیشل طور پر “بہشتی زیور” کی تعلیم دی جاتی ہے۔ (جس میں وہ پاکی، ناپاکی، طہارت، نماز، روزہ وغیرہ کے مسائل تفصیل سے سیکھتے ہیں۔)
مزید معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کیجئے۔ WhatsApp:
+92 300-0330750
Explore Our Courses
Whatever your aim for you future, we have the perfect program to get you there.
Still wondering where to start?
Join our online Quran academy and embark on a journey of spiritual growth. Learn to recite, understand, and memorize the Quran with expert tutors — anytime, anywhere.
